• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کیئر ٹیکر کہیں انڈر ٹیکر نہ بن جائیں‘‘


’’کیئر ٹیکر کہیں انڈر ٹیکر نہ بن جائیں‘‘

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کیئر ٹیکر گورنمنٹ پتا نہیں کس کی کیئر کررہی ہے،کہیں یہ انڈر ٹیکر نہ بن جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف سیالکوٹ سے قافلے کی صورت میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پرامن استقبال کو روکنا درست اقدام نہیں، رکاوٹیں ضرور عبور کریں گے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ لاہور پہنچنا مشکل ہے لیکن اس کے باوجود لاہور پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں بھی ایسے حالات کا مقابلہ کیا ہے، نواز شریف کا استقبال نہیں کرنے دیا گیا پھر بھی ضرور جائیں گے۔

تازہ ترین