• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نواز شریف کا پوتا اور نواسہ رہا

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور صاحبزادے حسین نواز کے بیٹے زکریا کو لندن پولیس نے رہا کر دیا۔

لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے جنید صفدر اور زکریا کو انٹرویو کے بعد چھوڑ ا۔

میٹرو پولیٹن پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ روز حملے میں 2افراد کو حراست میں لیا گیا اور بغیر چارج کیے انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔


پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے میں معمولی زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال لے جایا گیا، جس کے بعد طبی امداد دے کر اسے فارغ کر دیا گیا۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے مزید کہا کہ حملے میں ملوث دو افراد کو رہا تو کر دیا گیا ہے تاہم واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر سے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

نواز شریف کا پوتا اور نواسہ رہا

جنید صفدر کو پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جنید صفدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود مظاہرین نے مجھ پر تھوکا، حملہ کرنے کی کوشش کی اور میری چھتری اٹھا کر بھی پھینکی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی شخص پاکستانی ہے جسے اسپتال منتقل کیا گیا اور طبی امداد دینے کے بعد اسے فارغ کردیا گیا۔

اس حوالے سے مریم نواز کا بیان سامنے آیا تھا کہ ایون فیلڈ فلیٹس کےباہر موجود پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو اسے گالیاں دیتے تھے،کوئی بھی ہو گالیاں دینے پر رد عمل تو دیتا ہے۔


ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر گزشتہ چند روز سے نواز شریف کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے، مشتعل مظاہرین نے ایون فیلڈ ہاوس کے دروازے پر ٹرالی بھی پھینکی تھی۔

تازہ ترین