• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد سے انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

جیکب آباد سے انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

رینجرز نے پولیس کے ساتھ جیکب آباد میں مشترکہ کارروائی کی ہے جس کے دوران انتہائی مطلوب ملزم ذوالفقارعلی شاہ لانی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم ذوالفقارعلی شاہ لانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر ہے، کارروائی کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں، اسلحے میں ایل ایم جی، دوایس ایم جیز، رپیٹر، 30 بورکاپستول شامل ہے۔

ملزم سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، کیبل اور بال بیرنگز بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ اسے مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تازہ ترین