• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جن کا پیسہ لوٹا انہی کو استقبال کا کہا جا رہا ہے‘‘

’’جن کا پیسہ لوٹا انہی کو استقبال کا کہا جا رہا ہے‘‘

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا پیسہ لوٹا گیا انہی کو استقبال کا کہا جا رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور کی سڑکوں پرلوگ نہیں نگراں حکومت کو بدحواس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کو لاہور میں اپنی حکمت عملی بدلنی ہوگی، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر الزامات بہت سادہ ہیں ، اگرآپ اپنے پیسے کا حساب نہیں دے سکتے تو یہ کرپٹ پریکٹسز میں شمار ہوتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حسن ، حسین اور نواز شریف 16 کمپنیوں کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

تازہ ترین