• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف

پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف

بلاوائیو میں پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے امام الحق کی سینچری کی بدولت زمبابوے کو مقررہ 50 اوورز میں جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کوئینز کلب میچ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔

میزبان ٹیم کی قیادت کے فرائض ہیملٹن مساکدزا انجام دیں گے جب کہ زمبابوین اسکواڈ میں برین چاری، ٹینڈائی چتارا، چامو چیباہا، ایلٹن چیکمبورا، ٹیندائی چیسارو، تیناشی کمنخوا، ویلنگٹن مساکدزا، پیٹر مور، ریان مری، تریسائی مساکنڈا، بلیسنگ مزربانی، ریچرڈ گراوا، لیام روچی، ڈونلڈ ٹریپانو اور مالکولم والر شامل ہیں۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کو اہم قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں سردیوں کا موسم ہے اس لئے ٹاس کی بہت اہمیت ہے، ٹاس ہارنے والی ٹیم مشکل میں گھر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین