متحدہ مجلس عمل کے این اے 35 بنوں کے امیدوار اکرم خان درانی نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ موت کا ایک دن مقرر ہے لیکن سیاست اور جلسے جلوس نہیں چھوڑ سکتے ۔
اسپتال میں بنوں بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم ایم اے امیدوار نے کہا کہ آج مجھ پر پانچواں حملہ ہوا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری گاڑی کے ٹائر،شیشے اور باڈی دھماکے میں مکمل تباہ ہوگئی ہے ،وہ محفوظ رہے لیکن ان کے 4 ساتھی شہید ہوگئے ہیں۔
اکرم خان درانی بنوں کی قومی اسمبلی کی سیٹ پر امیدوار ہیں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ہے ۔