• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکڑوں گرفتاریوں سے الیکشن کی ساکھ متاثر ہوگئی،نوازشریف

سیکڑوں گرفتاریوں سے الیکشن کی ساکھ متاثر ہوگئی،نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کرکے الیکشن کی ساکھ متاثر کی جارہی ہے۔

ابوظہبی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ ملک بھر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، گرفتاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کوپیغام دیاجارہاہےکہ ہرگزایئرپورٹ نہ جائیں، سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ اگرالیکشن کی ساکھ نہیں رہے گی تو اس کے نتائج کون مانے گا؟

تازہ ترین