• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’سیاسی سرگرمیوں پر پابندی قبول نہیں ‘

ن لیگی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ناقابل قبول ہے۔

پریس کانفرنس میں ن لیگی رہنمائوں نے کہا کہ ان کے قائد کو سزا یافتہ قرار دے کر کارکنوں کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے ۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر نیب لگادیں،واچ لسٹ میں ڈال دیں ،یہ مناسب نہیں ،عوامی عدالت کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کے خلاف کوئی اور ہتھکنڈا استعمال نہ کریں جس سےالیکشن متنازع بن جائے۔

پرویز رشید نے الزام لگایا کہ ملک بھر میں ن لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب میں جرات کیوں نہیں کہ آئیں اور گرفتاریوں سے متعلق بتائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آپ کے کنٹینرپگھل جائیں گے،لوگوں کو روک نہیں سکیں گے، عمران خان لاہور میں دندناتے پھرتے رہے،کسی کارکن کو گرفتار نہ کیا گیا۔

تازہ ترین