• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور: شہبازشریف کی قیادت میں ریلی ائیرپورٹ روانہ

لاہور: شہبازشریف کی قیادت میں ریلی ائیرپورٹ روانہ

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لیے شہبازشریف کی ریلی سمیت دیگر قافلے ائیرپورٹ روانہ ہوگئے جبکہ اس موقع پر شہر میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور جگہ جگہ سڑکیں بند ہیں۔


سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد آج لاہور پہنچ رہے ہیںجبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں سے ان کے استقبال کے لیے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔

شہبازشریف کی قیادت میں ریلی لوہاری گیٹ سے ائیرپورٹ روانہ ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اپنی گاڑی میں سوار ہیں جبکہ ریلی میں 2 کنٹینر شہبازشریف کی گاڑی سے آگے چل رہے ہیں۔


کنٹینر پر پرویز رشید، مریم اورنگ زیب، بلال یاسین اور طلال چوہدری سوار ہیں جبکہ اسپیکر پنجاب رانا محمد اقبال اور انتخابی امیدوار بھی ریلی میں شریک ہیں۔

لاہور: شہبازشریف کی قیادت میں ریلی ائیرپورٹ روانہ

سخت سیکورٹی انتظامات

لاہور میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مال روڈ سمیت بیشتر مقامات کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے (ن) لیگ کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔


پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی جبکہ بتی چوک سے رنگ روڈ تک پولیس تعینات ہے اور راوی ٹول پلازہ پر قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین بھی پہنچا دی گئی۔

لاہور: شہبازشریف کی قیادت میں ریلی ائیرپورٹ روانہ

ریلیاں روکنے کیلئے راستے بلاک

کلر کہار کے مقام پر مسلم لیگ (ن) کے قافلے کو روکنے پر کارکنان نے احتجاج کیا اور موٹرو ےبلاک کردیا جبکہ گوجرانوالہ میں خرم دستگیر کے قافلے کو چندہ قلعہ بائے پاس پر روکا گیا تاہم بعدازاں انہیں آگے جانے دیا اور قافلے میں شامل دیگر گاڑیوں کو کامونکی ٹول پلازہ پر روک لیا گیا۔

رہنما (ن) لیگ سردار مہتاب احمد خان کی قیادت میں پشاور سے قافلہ لاہور کے لیے روانہ ہوگیا جہاں ایک مقام پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ سزا بھگتنے کے لیے واپس آنے سے نواز شریف سیاسی تاریخ میں نئی روایت ڈال رہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین