آپ آف لائن ہیں
اتوار 8؍ذوالقعدہ1439ھ 22؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیفا ورلڈ کپ 2018، فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت

فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں،ماسکو شہر میں بنائے گئے فیفا ٹکٹ سیلنگ سینٹر پر اب مکمل سناٹا ہے۔ بلیک میں ٹکٹ بیچنے والے سیمی فائنل سے پہلے تک تو اپنے ٹکٹ بلیک کرکے اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن اس کے بعد فیفا کی کارروائی کی بدولت وہ بھی محتاط ہوگئے اور چھپ چھپا کے جیسے تیسے اپنے ٹکٹ فروخت کئے۔

فرانس اور کروشیاکے درمیان ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل اتوار کو ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ فائنل دیکھنے کیلئے کروشیا اور اسپین کے تماشائیوں کی بڑی تعداد ماسکو پہنچ چکی ہے۔

ملک کے دیگر شہروں سے بھی شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر امکان ہے کہ سینٹ پیٹرز برگ میں ہونےوالے انگلینڈ اور جرمنی کے تیسرے میچ کے بعد بھی شائقین کی بڑی تعداد ماسکو پہنچے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں