• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میاں صاحب آگئے ہیں تو 300ارب بھی واپس کردیں‘

’میاں صاحب آگئے ہیں تو 300ارب بھی واپس کردیں‘

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب آگئے ہیں تو اب 300ارب روپے بھی واپس کردیں۔

اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی میں خطاب کےد وران عمران خان نے نوازشریف کو مجرم اعظم کالقب دیا اور کہا کہ وہ اب لوٹی ہوئی قومی دولت بھی واپس کردیں۔

ان کا کہناتھاکہ تبدیلی آگئی ہے جو تبدیلی رہ گئی وہ 25 جولائی کو آجائے گی۔وہ کرپشن پر قابو پانے کے لیے نیب کو مضبوط اور ٹیکس چوروں کو ایف آئی اے اور نیب کےحوالے کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ 8 ہزار ارب روپے پاکستان کے خزانے میں اکٹھا کرکے دکھائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نے تعلیم اور صحت کے لیے جو کام کیے وہ ملک بھر میں کریں گے،انہوں نے کے پی میں کرپشن اور سفارش ختم کی۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ قوم کو قسمت بدلنے کا موقع بار بار نہیں دیتا کیوں کہ پہلے ایک جاتا تھا تو دوسرا آجاتا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچے ہیں جہاں نیب نے انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین