• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ڈرل انسٹرکٹرنے طالبہ کو دوسری منزل سے دھکا دیکر مار ڈالا

بھارت، استاد نے طالبہ کو دوسری منزل سے دھکا دیکر مار ڈالا

بھارت کے ایک نجی کالج میں آگ سے بچاؤکے لئے مشقوں کے دوران انسٹرکٹر نے طالبہ کو دوسری منزل سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں طالبہ ہلاک ہوگئی۔

بھارت، استاد نے طالبہ کو دوسری منزل سے دھکا دیکر مار ڈالا

واقعہ بھاتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئم بتور کے ایک کالج میں پیش آیا جہاں آگ سے بچاؤ کے لئے مشقوں کے دوران19 سالہ طالبہ لوکیشوری نے خوف کے باعث دوسری منزل سے چھلانگ لگانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تو انسٹرکٹر نے اُسے دھکا دے دیا،جس کے نتیجے میں وہ دیوار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئی۔

بھارت، استاد نے طالبہ کو دوسری منزل سے دھکا دیکر مار ڈالا

طالبہ کوفوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اُسے مردہ قرار دے دیا گیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ طالبہ کی گردن اور سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس نے واقعے میں ملوث انسٹرکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین