• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائیلی جینر کو جلد ارب پتی بنانے کیلئے یہودی شخص کی آن لائن چندہ مہم

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر چندہ مہم ایسے افراد کے لیے چلائی جاتی ہے، جو معاشی طور پر کمزور ہوں یا جنہیں پیسوں کی سخت ضرورت ہو۔تاہم ایک یہودی شخص نے حال ہی میں دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی بننے کے قریب امریکی ماڈل، ٹی وی اسٹار اور بیوٹیشن کایلی جینر کے لیے چندہ مہم شروع کرکے انوکھی مثال قائم کردی۔ لیکن اس سے زیادہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ کئی افراد نے 90 کروڑ ڈالر کی مالک کایلی جینر کو مزید امیر بنانے کے لیے چندہ فراہم بھی کیا۔برطانوی فیشن میگزین ‘ہارپر بازار’ کیرپورٹکے مطابق جوش اوسٹرو وسکی نامی یہودی شخص نے 20 سال سے بھی ایک ماہ کم عمر ماڈل و ٹی وی اسٹار کایلی جینر کو جلد سے جلد 100 کروڑ ڈالر کی مالک بنانے کے لیے آن لائن چندہ جمع کرنے کی مہم شروع کردی۔دی فیٹ جیوش کے نام سے اپنےانسٹاگرامپیج پر یہودی شخص نے کایلی جینر کے لیے شروع کی گئی چندہ مہم کی پوسٹ بھی شیئر کی، جس کے بعد کئی لوگوں نے دنیا کی کم عمر ترین امیر لڑکی کو چندہ دینا شروع کیا۔‘گو فنڈ می’کے نام سے بنائے گئے چندہ مہم کے پیج پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں متعدد افراد نے کایلی جینر کو 5سے 10ڈالر کا چندہ دیا۔تاہم ایک صارف نے جلد ہی دنیا کی امیر ترین لڑکی کا اعزاز حاصل کرنے والی لڑکی کو 100ڈالر بھی عطیہ کیے۔ امریکی جریدے ’فوربس‘ نے حال ہی میں امریکا کی امیر ترین خواتین کی فہرست جاری کی، جس میں جریدے نے کایلی جینر کو پہلے نمبر پر رکھا۔فوربز کے مطابق کایلی جینر 20سال کی عمر میں 90کروڑ امریکی ڈالر کی مالک بننے والی لڑکی ہیں۔اگرچہ کایلی جینر کو 20 سال کی عمر میں سب سے امیر ہونے والی لڑکی کا اعزاز دیا گیا، تاہم وہ امریکا کی امیر ترین خواتین میں مجموعی طور پر 27ویں نمبر پر ہیں۔
تازہ ترین