• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاجول اور اجے دیوگن فلم ’’تاناجی ‘‘ میں ایکساتھ نظر آئیں گے

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ کے معرو ف اداکار اجے دیوگن اور کاجول فلم ’’تاناجی ‘‘ ایک ساتھ اکٹھے جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن نے ا پنے مداحوں کو ا پنے نئے بڑے پروجیکٹ ’’تاناجی ‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں ان کی بیوی کاجول اہم کردار ادا کریں گی ۔اداکار نے ایک سال پہلے اس فلم کی بارے میں کہا کہ یہ ایک قابل جنگجو تاناجی مالوساری کے گرد گھومتی ہے جو اپنی سرزمین،لوگوں اور چترا پتی شیواجی مہاراج کے لئے لڑ تا ہے ۔ یہ فلم ہندوستانی تاریخ کے شاندار بابوں میں سے ایک پر باب پر مبنی ہے جسکی ہدایات اوم رت دیں گے ۔فلم میں دیوگن اور کاجول دس سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔واضح رہے اجے دیوگن اور کاجول2008ء میں فلم ’’یو اینڈ می ‘‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہوئے تھے ۔
تازہ ترین