• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ایک بزرگ نے پیش گوئی کی تھی کہ میں ورلڈ کپ جیتوں گا۔
ارجن ٹینا کی ٹیم 2014 ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچ گئی تھی،
لیکن ہم چیمپئن نہیں بن سکے۔‘‘
لیونل میسی نے ایک تقریب میں بتایا۔
’’ایک بزرگ نے پیش گوئی کی تھی کہ میری شادی حسینہ عالم سے ہوگی۔
ایشوریا رائے سے افئیر چلا،
لیکن شادی نہیں ہو سکی۔‘‘
سلمان خان نے آپ بیتی سنائی۔
میری باری آئی تو آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
گلا رندھ گیا۔
بڑی مشکل سے صرف اتنا کہہ سکا،
’’ایک بزرگ نے پیش گوئی کی تھی کہ میں وزیراعظم بنوں گا۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین