• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیاء سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ ‘‘روزین ڈاؤن‘‘ دنیا کی کم عمر ترین میگزین ایڈیٹر ہیں۔ روزین ڈاؤن، گزشتہ ایک سال سے ’’اٹِ گرل‘‘ نامی ماہانہ میگزین میں بہ حیثیت ایڈیٹر وابستہ ہیں۔ یہ میگزین 8 سے 15 سال کی لڑکیوں کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 2012ء سے شائع ہو رہا ہے۔ روزین اسکول اور ملازمت میں توازن برقرار رکھتی ہیں۔ آسٹریلیا کے ایک اخباری نمائندے نے روزین سے سوال کیا کہ، وہ میگزین ایڈیٹر کیوں بنا چاہتی تھی، تو اس کا کہنا تھا کہ، ’’یہ میگزین میری ہم عمر لڑکیوں کے لیے شائع کیا جاتا ہے اور ہم عمر ہونے کے باعث مجھے پتا ہے کہ اس عمر کے بچوں کو کیا پسند ہے، وہ کیا پڑھنا اور جاننا چاہتے ہیں‘‘۔ روزین کا نام رواں سال گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بطور کم عمر میگزین ایڈیٹر کے شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین