• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ماہر ڈائیور فٹبال کھیلنے پہنچ گئے


فٹبال ورلڈ کپ 2018کا میلہ اپنے اختتامی مراحل میں جس کا فائنل فرانس اور کروشیا کے درمیان ہوگا اور اس مقابلے کا جنون نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ شائقین کے بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان ڈائیورز کو ہی دیکھ لیں جنہیں فٹبال ورلڈ کپ کا بخار چڑھا تو پانی کے اندر فٹبال کھیلنے پہنچ گئے۔

جی ہاں، چین سے تعلق رکھنے کیوالے ڈائیورز نے پانی میں فٹبال کھیلنے کی ٹھانی اور چین کے شہر شنگھائی میں قائم ایکوریم کے اندر مچھلیوں کی موجودگی میں فٹبال میچ کھیلا اور بھرپور مقابلہ کیا جسے وہاں موجود افراد نے بھی بیحد انجوائے کیا۔

تازہ ترین