آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 12؍صفر المظفّر 1440ھ 22؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ن لیگیوں کیلئے اطمینان بخش خبر

مسلم لیگ ن اور اس کے کارکنوں کیلئے اچھی اور اطمینان بخش خبر ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی اسی بیرک میں رکھا گیا ہے جس میں کیپٹن صفدر پہلے ہی سے موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق باپ بیٹی اورداماد آپس میں ملاقات بھی کر سکتے ہیں ۔

سابق نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جن بیرکوں میںرکھا گیاہے ان پیرکس کے سامنے کشادہ لان بھی موجود ہے جس میں بیڈمنٹن کورٹ بھی ہے۔

مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہائوس میں نظر بند رکھنے کے احکامات جا ری ہو ئے تھے تاہم ان کے شدید احتجاج پر انہیں ان کے والد نواز شریف کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے اجازت دے دی گئی اور انہیں بھی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا جہاں انہوں نے ایئر کنڈیشنڈ کے بغیررات گزاری ,دلچسپ بات یہ ہے کہ ماڈل ایان علی کو بھی اڈیالہ جیل کی اسی بیرک میں رکھا گیا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں