آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 12؍صفر المظفّر 1440ھ 22؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘‘ کا پہلا گانا’’بابا تھیم سانگ‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘‘ کا پہلا گانا ریلیز

90 کی دہائی سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے سنجے دت کے فلمی کیریئر اور حقیقی زندگی دونوں میں ہی کئی اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے ان کی زندگی پر فلم بنائی ہے جو گزشتہ روز ہی ریلیز ہوئی ہے ایسے میں سنجو بابا کی اپنی فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری‘ کا پہلا گانا’’بابا تھیم سانگ‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل فلم’ صاحب ،بیوی اور گینگسٹر تھری‘ کا ٹریلر جاری کیاگیا تھاجس میں وائلڈ کارڈ گیم کو بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ سنجے دت کی انٹری کو اُن کے ڈائیلاگ ’میرے بارے میں جو بھی سنا ہوگا بُرا ہی سنا ہوگا‘ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘‘ کا پہلا گانا ریلیز

فلم مین جمی شیر گل اور ماہی گل ’’صاحب اور بیوی‘‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ سنجے دت گینگسٹر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

واضح رہے فلم ’ صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری‘ میں سنجے دت کے مد مقابل جمی شیرگل، کبیر بیدی، دیپک تجوری اور نفیسہ علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم27جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں