• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مستونگ، شہداء میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل

سانحہ مستونگ، شہداء میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل

سانحہ مستونگ میں کئی خاندانوں کےایک سےزائد افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں،اس سانحے میں جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔

سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق مستونگ کے علاقوں درینگڑھ اور کانک سے تھا۔

سانحہ مستونگ کے بعد مستونگ اور گردونواح کے علاقوں میں سوگ کی کیفیت طاری ہے۔

مستونگ میں خودکش حملے کے بعد سیاسی و انتخابی سرگرمیاں معطل ہیں اور بیشترسیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے انتخابی دفاتر بند ہیں۔

مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، لیویز حکام کا کہنا ہے تحقیقات کے لیے فرانزک لیبارٹری پنجاب کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

مستونگ خودکش حملےکامقدمہ اب تک در ج نہیں کیا جاسکا، خودکش حملے کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

لیویزحکام کےمطابق مقدمہ ضروری کارروائی کےبعد لیو یز تھانہ درینگڑھ میں درج کیا جائے گا۔

گزشتہ روز سانحہ مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی سمیت شہید افراد کی تعداد 128 ہو گئی ہے، واقعے میں 120سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی حکومت کی اپیل پر بلوچستان میں 2روزہ سوگ ہے، سراج رئیسانی کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔

علاوہ ازیں نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے بنوں اور مستونگ میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین