اسامہ بن لادن کے سابق ذاتی محافظکو جرمنی سے تیونس ڈی پورٹ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 42 کا تیونسی باشندہسمیع اے1997 سے اپنے خاندان کے ساتھ جرمنی میں رہ رہا تھا اور اسے ویلفیئر کی مد میں ماہانہ 1168 یورو دیے جاتے تھے۔
سمیع اے نے افغانستان میں چند مہینے اسامہ بن لادن کے محافظ کے طور پر خدمات سر انجام دی تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی نےسمیع اے کو سکیورٹی کے حوالے سے ایک خطرہ قرار دیا تھا اور جون میں بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جرمن حکام کے مطابق سمیع سے 2006 میں تفتیش کی گئی تھی، جس کے ایک سال بعد اس کی سیاسی پناہ کی درخواست بھی رد کردی گئی تھی لیکن جرمن عدالت نے اسے ملک بدر کرنے سے روک دیا تھا۔ سمیع نے عدالت میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ واپس بھیجنے پر اس پر تشدد ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی نیوی سیلز کے اہلکاروں نے 2 مئی 2011 کو آپریشن کرکےاسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔