آپ آف لائن ہیں
اتوار 8؍ذوالقعدہ1439ھ 22؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سندھ میں رینجرز کےخصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع

سند ھ میں رینجرز کو مزید90 روز کیلئے خصوصی اختیارات مل گئے ،سندھ حکومت نے رینجرز کو خصوصی اختیارات کی سمری منظور کر لی ۔

رینجرز کو سندھ میں خصوصی اختیارات کی مدت 10جولائی کو ختم ہو گئی تھی،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے سمری نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی تھی جسے نگراں وزیر اعلیٰ نے منظور کر لیا۔

رینجرز کو سندھ میں خصوصی اختیارات سمری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے،نو ٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں