• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابا ت پر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

عام انتخابا ت پر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نےعام انتخابا ت کے موقع پر پچیس اور چھبیس جولائی کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنا نے کے لئے سیکرٹری پاورڈویژن کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن کے سیکرٹری پاورڈویژن کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق 25جولائی کو صبح 8سے شام 6بجے تک پولنگ ہوگی،پولنگ کے فوراً بعد گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔


الیکشن کمیشن نے 25 اور 26 جولائی کو بجلی کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے خط میں کہا کہ انتخابی عمل کو ہموار بنانے کے لیے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے۔

واضح رہے کہملک میں عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہوگیجس کے لیے امیدواروں کی سیاسی مہم جاری ہے۔الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوتا تھا، تاہم اب اسے شام 6 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین