• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غباروں کی مدد سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ


غبارے بچوں میں بیحد مقبول ہیں جن سے کھیل کر وہ خوب محظوظ بھی ہوتے ہیں تاہم ایک امریکی شخص نے انہی غباروں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

نیو یارک سے تعلق رکھنے والے جان ریڈ نے کسی کی مدد حاصل کئے بغیر تن تنہا ہی ہزاروں غباروں کے استعمال سے دنیا کا سب سے بڑامجسمہ تیار کرکے یہ عالمی کارنامہ انجام دیا ہے ۔

لگاتار 42گھنٹوں کی محنت سے تیار ہونیوالے50فٹ کے اس دیوہیکل مجسمے کو مکمل کرنے میں 4ہزار302جامنی ، سبز، سفید، سیاہ اور سرمئی رنگ کے غبارے استعمال کئے گئے ہیں ۔

ہالی وڈ کی مشہور ایکشن فلم ٹرانسفارمرز کے مرکزی کردار آپٹمس پرائم کی شکل میں تیار کئے گئے اس بیلون مجسمے کو بعد ازاں ورلڈ ریکارڈ اکیڈمی نے بطور تن تنہا بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے مجسمے کے ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا ہے ۔

تازہ ترین