• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے قیدی بھی ووٹ دینے کے خواہش مند

بلوچستان  کے قیدی بھی ووٹ دینے کے خواہش مند

بلوچستان کی جیلوں میں 154قیدی آئندہ عام انتخابات میں اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ دینے کے خواہش مند نکلے ،قیدیوں کی جانب سےپوسٹل بیلٹ پیپرزکیلئے درخواستیں ریڑننگ افسران کوبھجوادی گئیں۔

25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ملکبھر میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں ،بلوچستان کی 11جیلوں میں پابند سلال 1950قیدیوں میں سے 154قیدیوں نے آئندہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے جیل حکام کے ذریعے ریڑننگ افیسران کو درخواستیں دے دی ہیں ۔

سب سے زیادہ درخواستین سنٹرل جیل مچھ سے دی گئیں جہاں 60قیدی ووٹ دینے کے خواہش مند ہیں،کوئٹہ جیل سے 43،ژوب جیل سے 21،خضدار جیل سے 13 نوشکی جیل سے 7،،لورالائی جیل سے 6،،مستونگ اور تربت جیلوں سے دو دو قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دیں ۔

دوسری جانب سبی ،ڈیرہ مراد جمالی اور گڈانی جیلوں میں کوئی بھی قیدی کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کا خواہش مند نہیں نکلا ،ان جیلوں سے کسی بھی قیدی نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست نہیں دی ۔

تازہ ترین