نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلمان کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018 کو کوئی خطرہ نہیں اور یہ اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
عام انتخابات کی سیکیورٹی سےمتعلق الیکشن کمیشن کےاجلاس کے بعد الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ینکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو بتا دیا ہے کہ کہاں کہاں کس کو تھریٹس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔