• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف مقدمہ درج

لاہور پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درکر لیا،پولیس نےمقدمہ بغیر اجازت ریلی نکالنے ، توڑپھوڑاور پر تشدد واقعات کے الزامات پر درج کیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے شہباز شریف کیخلاف درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں نواز شریف کے استقبال کے لیے ریلی نکالنے پر لوہاری گیٹ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، جاوید ہاشمی، عظمٰی بخاری، سائرہ افضل تارڑ، مریم اورنگزیب، کامران مائیکل، کرنل (ر)مبشر، راجہ ظفرالحق اور مشاہد حسین سید سمیت درجنوں (ن) لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور کے شمالی کینٹ تھانے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری طلحہ برکی اور سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

تازہ ترین