مستونگ کے خودکش دھماکے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ساروان ہائوس پہنچ کر شہید سراج رئیسانی کے بھائیوں سے سانحہ مستونگ پر اظہار افسوس کیا ۔
جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اسلم رئیسانی اور لشکری رئیسانی سے بھی ملاقات کی اور ان سے بھی تعزیت کی ۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے بھی ساروان ہائوس جاکر واقعے پر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔