• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیون جانسن نے صدارتی امیدوار بننے پر زبان کھول دی


ہالی وڈ ایکشن ہیرو اور سابق ریسلرڈیوین جانسن المعروف دی راک نے آخر کار2020میں ان کے صدارتی امیدواربننے سے متعلق افواہوں پر اپنی زبان کھول دی ہے۔

ڈیون جانسن صدارتی امیدواربننے پر زبان کھول دی

ایک انٹرویو میں ڈیوین جانسن کا کہنا تھا کہ 2020میں صدارتی امیدوار کی حیثیت سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔

جانسن نے بتایا کہ مصروفیت اور شیڈول کی وجہ سے کم از کم یہ 2020میں ہوتا دکھائی نہیں دے رہاہے۔

جانسن نے اس سے قبل ایک اور انٹر ویومیں کہا تھا کہ صدارتی امیدوار کی افواہوں پر عوام کے جوش سے ایک مثبت جواب مل رہاہے اور یہ چیز میرے لیے بہت اہم ہےاور اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ لوگ اپنی موجودہ صدر سے خوش نہیں ہیں۔

انہوں نےیہ بھی کہا تھا کہپ یہ ایک ایسی مہارت ہے جس میں سالوں کے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے وہ مقامی، ریاستی یا پھر قومی سطح پرہو ۔

واضح رہے کہ جانسن کے صدارتی امید وار بننے کی افواہوں پر عوام بہت خوش اور پرجوش تھے ۔

تازہ ترین