• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں مٹی کے مجسموں کا فیسٹیول سج گیا


ڈھیروں ٹن مٹی سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے آج کل پرتگال میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں مٹی کے مجسموں کی نمائش کے16ویں سالانہ فیسٹیول ’فائسا2018‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔

پرتگال میں مٹی کے مجسموں کا فیسٹیول سج گیا

پرتگال کے جنوبی علاقے الگرو میں یہ میلہ ہر سال منایا جاتا ہے جہاں درجنوں ماہر آرٹسٹ کئی ماہ کی کڑی محنت کے بعد تیار کردہ مٹی کے قدِ آدم مجسموں کی نمائش کرتے ہیں۔

اس سینڈ اسکلپچر فیسٹیول میں45ہزارٹن مٹی کی مدد سے مختلف ادوار میں موسیقی کے شعبے سے وابستہ نامور شخصیات اور موسیقی کے آلات سمیت کم وبیش100شاہکار مجسمے تخلیق کیے گئے ہیں۔

یادر رہے کہ 15ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے مٹی سے مجسمہ سازی کا یہ میلہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین