• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز : انگلینڈ نے بھارت کو 86رنز سے بچھاڑ دیا

لارڈز : انگلینڈ نے بھارت کو 86رنز سے بچھاڑ دیا

بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان انگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوں کو 86رنز سے ہرا دیا ہے۔ جو روٹ سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ رہے۔

لارڈز میں کھیلے گئے ون ڈےمیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلکل ان کے حق میں گیا اور ٹیم نے جو روٹ کی سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پرحریف ٹیم کے لیے 323رنز کا ہدف مقرر کردیا ۔

لارڈز : انگلینڈ نے بھارت کو 86رنز سے بچھاڑ دیا

انگلش ٹیم کی جانب سے جو روٹ نے 113جبکہ کپتان ایون موگن 53 اور آل رائونڈرڈیوڈ ولی 50رنز اسکور کرکے نمایاں رہے جبکہ بھارتی بولرز کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی ٹیم 323رنز کے ہدف کے تعاقب میں 236رنز پر پویلین لوٹ گئی ، سریش رائنا 46 اور کپتان کوہلی 45رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انگلش بولرز میں لیام پلنکٹ نے 4 جبکہ ڈیوڈ ولی اور عادل راشد نے 2،2 شکار کیے ۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم کی کامیابی کے بعد 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی جبکہ پہلا میچ بھارتی ٹیم نے 8 وکٹ سے جیتا تھا تاہم سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لیڈز میں 17 جولائی کو کھیلا جائے گااور میچ جیتنے والی ٹیم سیریز ٹرافی کی حق دار بن جائے گی ۔

تازہ ترین