• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن برج حملے میں دہشت گرد کی معاونت پر ہیڈ ٹیچرپر پابندی

لندن( پی اے ) لندن برج پر حملے میں ملوث دہشت گرد خرم بٹ کو سکول کے اوقات کے بعد کلاس لینے کی اجازت دینے والی پرائمری سکول کی ہیڈ ٹیچر صوفیہ رحمٰن کو دہشت گرد کی معاونت کے شبہے میںکی تدریس سے روک دیاگیا ہے،تاہم اسے ایک آزاد مسلم سکول میں جو گزشتہ سال اگست میں بند کردیاگیاتھا ہفتہ میں 3کلاسیں لینے کی اجازت ہوگی 43 سالہ صوفیہ رحمٰن نے ایٹن کمیونٹی سکول میں جو پہلے الدین پرائمری سکول کے نام سے مشہور تھاخرم بٹ کی خدمات عربی کی تدریس کیلئے والنٹیئر کے طورپر حاصل کی تھیں،خرم بٹ نے طلبہ سے کہاتھا کہ غیر مسلم بدترین مخلوق ہیں اور والدین سے جھوٹ بولنا درست ہے۔ایک پینل نے صوفیہ رحمٰن کو ناقابل قبول پیشہ ورانہ عمل کاملزم قرار دیاگیاصوفیہ رحمٰن نے تصدیق کی کہ خرم بٹ نے2جون2017کو آخری مرتبہ بچوں کو پڑھایا تھا اور اس کے دوسرے ہی دن27سالہ خرم بٹ نے30 سالہ راشد رضوان ا ور22سالہ یوسف زغبا کے ساتھ لندن برج پر لوگوں پر وین چڑھادی تھی اور اس کے بعد بورومارکیٹ میں لوگوں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا،ملزمان کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیاتھا۔
تازہ ترین