• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج مجلس عمل کا جلسہ ووٹرز کی سمت متعین کرے گا،نعیم الرحمٰن

آج مجلس عمل کا جلسہ ووٹرز کی سمت متعین کرے گا،نعیم الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر متحدہ مجلس عمل کراچی و جماعت اسلا می کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مجلس عمل کراچی کے تحت اتوار 15جولائی کو شام 6بجے باغ جناح میں ہونے والا جلسہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جو کراچی کے ووٹرز کی سمت متعین کردے گا،کے پی کے اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح میں جلسے کی تیاریوں اور انتظامات کاجائزہ لینے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر متحدہ مجلس عمل سندھ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، نائب صدر محمد اسلم غوری،کراچی کے جنرل سیکرٹری مستقیم نورانی ، اسلامی تحریک کے رہنما سرور علی اور دیگر موجود تھے،حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ 30سالوں سے کراچی کے عوام شدید تذبذب کا شکار ہیں، ایم ایم اے کے امیدوار عوام میں گئے ہیں اور گلی گلی،دکانداروں اور مارکیٹوں میں عوام سے ملاقات کی ہے جس پر عوام کی جانب سے ہمارے نمائندوں کو بھرپور پذیرائی ملی ہے اور اب ایم ایم اے کراچی شہر میں سب سے بڑی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین