• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف قائد اعظم کا پاکستان چاہتی ہے،عمران اسماعیل

تحریک انصاف قائد اعظم کا پاکستان چاہتی ہے،عمران اسماعیل

کراچی، (اسٹاف ر پو ر ٹر) پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما وحلقہ پی ایس 111کے نامزد امیدوارعمران اسماعیل نے علما یونیورسٹی میں الیکشن 2018ء سے متعلق ایک پروگرام میں شرکت کی،اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نئے پاکستان کے خواب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،تحریک انصاف قائد اعظم کا پاکستان چاہتی ہے، نوجوان نسل پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی،ن لیگ کا راستہ جنگل کے قانون کی طرف جاتا ہے،تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی تو آپ کو تھانے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ہم ایف آئی آر بھی گھر گھر پہنچائیں گے۔ ہمارے چیف منسٹر کو اختیار نہیں ہوگا کہ کسی ایس ایچ او کو ٹرانسفر کرسکے،اس کا فیصلہ پولیس بورڈ کرے گا،اس موقع پر ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر امتیاز سبحانی نےکہا کہ ملک کا تعلیمی نظام وہ چلا رہے ہیں جنہوں نے تعلیم کا ستیاناس کردیا،جو نصاب پڑھایا جارہا ہے وہ کسی کام کا نہیں،آپ ڈگریاں لے کر انڈسٹری کے پاس جاتے ہیں اور وہ کسی کام کی نہیں نکلتیں،ہمیں انڈسٹری میں جیسے لوگ چاہئیں، یقین جانئے وہ نہیں ملتے،لوگ کہتے ہیں ملازمت نہیں، ہم کہتے ہیں ملازمت ہے، لیکن لوگ نہیں ملتے جو ملازمت کرسکیں۔

تازہ ترین