• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کو چاند نظرآگیاہے ، یکم ذیقعد 1439؁ھ اتوار15جولائی کوہوگی، دریں اثنا ہفتے کو مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات(میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی، قاری نذیر احمد نعیمی ، مولانا صابر نورانی ، علامہ علی کرار نقوی اورقاری محمد اقبال نے شرکت کی ۔
تازہ ترین