• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس 105، مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ

پی ایس 105، مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)حلقہ پی ایس 105 مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کی سیٹ ایڈجسمنٹ حلقہ پی ایس 105 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امیدوار کے حق میں دسبرداری کا اعلان کر دیا ہے،ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کاظم راجیا سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعزیزنے اپنے وفد کے ہمراہ وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں ملاقات کی اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی گئی مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم مثبت اور تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے،حلقہ پی ایس 105 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف پورے عزم سے مشترکہ جدوجہد کا اعلان ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی ایس 105 میں آپ کے تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا،پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے علامہ اظہر نقوی،میر تقی ظفر،آصف صفوی بھی اور دونوں جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین