• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات اور واقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ بچی اور خواتین سمیت4ازخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق بلدیہ نمبر 9پکوڑا چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 18سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش اسپتال لائی گئی جس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے، سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے بچی سمیت 4افراد زخمی ہو گئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی شناخت 25سالہ سپنا ،45سالہ رخسانہ ،25سالہ آصف اور 6سالہ گڑیا کے نام سے کی گئی،دریں اثنا،محمود آباد نمبر 3سے 35سالہ عامر کی لاش ملی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وجہ موت طبعی ہے، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی،نارتھ ناظم آباد ڈی سلواٹاؤن کٹی پہاڑی پر واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے13سالہ شرجیل بے ہوش ہوگیا جس کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ۔
تازہ ترین