• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیک نیتی سے انسانیت کو بنیاد بنا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سر زمین پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے امام بارگاہ باب العلم میں ممتاز عالم دین شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی،اس موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی ہمارے بزرگ ہیں ہم ان کی بات کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں ہم نیک نیتی کے ساتھ انسانیت کو بنیاد بناکر سیاست کرنا چاہتے ہیں اگر اللہ نے ہم سے کام لینا ہے تو وہ لے گا جو اللہ کی رضا ہوگی ہم اس پر راضی ہونگے،علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہاکہ ذاتی طور پر مصطفیٰ کمال کا جو اس شہر کیلئے درد ہے میں اس کی ہمیشہ قدر کرتا ہوں جو بات آج سب لوگ کررہے ہیں وہ بات مصطفی کمال دوسال پہلے بیان کر چکے ہیں،مصطفیٰ کمال نے کراچی کے انداز سیاست کو بدلا ہے ہم چیئرمین پی ایس پی اور ان کی جماعت کیلئے دعا گو ہیں،اس موقع پرپی ایس پی کے وائس چیئر مین وسیم آفتاب،ممبر سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی محمد رضا،قومی اسمبلی کے امیدواران برائے این اے 254 ارشد وہرہ،این اے256 عادل صدیقی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران برائے پی ایس 125 انور رضا130، خرم فیاض129،فیصل معیز106،قمر اختر نقوی 89 اورظیم میمن بھی ہمراہ موجود تھے۔
تازہ ترین