• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کا مسائل کے حل میں کردارقابل تحسین ہے،ڈاکٹر سعدیہ رضوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر تعلیم وصحت ڈاکٹر سعدیہ ورک رضوی نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ ہمارے مسائل میں اضافہ مختلف ادوارمیں اختیارات کا غلط استعمال اوربدعنوانی ،کرپشن ہمارے مسائل کی اصل وجہ ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کی ڈسکاؤنٹ فارمیسی کے افتتاح کے موقع پر کیا ان کے ہمراہ المصطفیٰ کے صدرڈاکٹر عبد الرحیم،جنر ل سیکریٹری عبدالغنی سلیمان، معین خان، احمدرضا طیب،  اور دیگر موجودتھے، ڈاکٹر سعدیہ ورک نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی جیسے ادارے ہمارے معاشرتی مشکلات ومسائل کے حل میں جوکرداراداکررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد الرحیم نے  المصطفیٰ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین