• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) بیلجیئم کی ٹیم نے ورلڈ فٹبال کپ 2018میں انگلینڈ کو صفر-دو سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی جو اس کی بہترین پوزیشن ہے۔ 1986کے ورلڈ کپ میں چوتھی پوزیشن رہی تھی۔ انگلینڈ جون 2014کے بعد پہلی بار یکے بعد دیگرے میچز ہارا۔ اس وقت ورلڈ کپ میں اسے اٹلی اور یوروگوئے کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ یہ کسی بڑے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کا 100واں میچ تھا۔ 69ورلڈ کپ اور 31یورپیئن چیمپئن شپ میں کھیلے، 39جیتے، 32ہارے اور 29برابر رہے۔ انگلینڈ کے ہیری کین 6گول کے ساتھ اب تک ٹاپ اسکورر ہیں۔ بیلجیئم نے گروپ میچ میں بھی انگلینڈ کو صفر-ایک گول سے ہرا یا تھا۔
تازہ ترین