• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں پی پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، ضیا عباس

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی مظلوموں اور مسکینوں کی پارٹی ہے جس کے نمائندے ایوانوں میں آکر انہی مظلوم اور مسکینوں کی آواز بن کر مسائل کے کیس لڑتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ایس 60پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ضیا عباس شاہ رضوی نے ٹنڈوالہ یار میں الیکشن مہم کے دوران کارنرمیٹنگ اوجلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی نے ملک سمیت سندھ میں تاریخی ریکارڈ ترقیاتی کام کرائیں ہے ہمارے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی واضع منشور ہے کہ ملک میں سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سمیت کتنے ہی اہم منصوبے بنائے ہیں جس سے عوام کو فائدے مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار ضلعی کی تاریخ رہی ہے کہ یہاں سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو الیکشن میں بھاری اکثیریت سے کامیاب ہوئی ہے یہاں کی عوام پیپلز پارٹی کو بھرپور سپورٹ کرتی ہے اس ضلع میں پی پی پی کے مخالفین کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے سندھ میں پی پی پی کے خلاف بننے والا اتحاد ٹھگوں کا ٹولہ ہے انشااللہ عوامی طاقت سے ان ٹھگوں کو 25جولائی کو تاریخی شکست دیں گے اس موقع پر مختلف علاقوں گوٹھوں کے معززین نے بڑی تعدادنے سیدضیا عباس شاہ رضوی کی حمایت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین