• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ:14ماہ میں 3 خودکش حملے، 160 افراد لقمہ اجل بنے

مستونگ( نامہ نگار) مستونگ میں 14 ماہ کے دوران تین خودکش حملوں میں 160 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 225 زخمی ہوئے۔ ضلع مستو نگ دہشت گردی کے واقعات میں سرفہرست رہا، 225 افراد زخمی بھی ہوئے، تفصیلات کے مطابق ضلع مستو نگ دہشت گردی کےواقعات میں سرفہرست رہا، 14 ماہ میں تین خودکش حملوں میں 160افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 225 زخمی ہوئے۔ گذشتہ سال 12 مئی 2017 کو کلی غلام پڑینز میں سابق ڈپٹی چیرمین سینٹ مولا نا عبدالغفور حیدری پر خودکش حملہ ہواجس میں 28 افراد شہیدجبکہ 45 افراد زخمی ہوئے ۔ دوسرا خودکش حملہ 4 جو ن2018 کو کھڈ کوچہ کے مقام پر ایف سی اہلکاروں کے چیک پوسٹ پر ہوا جس میں تین اہلکار جا ں بحق اور تین زخمی ہوئے اور تیسرا خودکش حملہ 13 جولائی 2018 کو درینگڑھ کے مقام پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستا ن چیف آف سراوا ن نواب محمد اسلم خان رئیسا نی کے چھوٹے بھائی نوابزادہ میر سراج خا ن رئیسا نی پر ا ن کے ا تخابی جلسہ کے دورا ن ہوا جس میں میر سراج خا ن رئیسا نی سمیت 129 افراد شہید اور 177 افراد زخمی ہوئے۔
تازہ ترین