• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو جعلی کیس بنانے سے گریز کرنا چاہئے ورنہ ملک کو نقصان پہنچے گا، ڈاکٹر عاصم ، کرپشن ریفرنسز کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ نیب کو جعلی کیس بنانے سے گریز کرنا چاہئے ورجہ ملک کو نقصان پہنچے گا ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف چارسوباسٹھ ارب روپے کرپشن ریفرنس اور جے جے وی ایل(جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹیڈ) میں17 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کےباعث 21 جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت میں ڈاکٹرعاصم سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سےگواہ شعیب کو بھی پیش کیا گیا۔ عدالت نےگذشتہ روزمستونگ میں خودکش حملےکے باعث وکلا کی درخواست پرعدالتی کاروائی معطل کردی۔ سماعت کےبعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں اورعام عوام کےقتل عام پرمجھے بہت افسوس ہے۔ پاکستان میں اللہ کرے یہ قتل عام بند ہوجائے۔
تازہ ترین