• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فرمانروا کا صدر ممنون کو ٹیلیفون،مستونگ دھماکے میں ہلاکتوں پرافسوس

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ شہدا کے لواحقین اورتمام پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سعودی عرب اس مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ سعودی حکومت اورعوام اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کےساتھ ہیں۔پاکستان اورپاکستانی عوام کی حفاظت کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں۔
تازہ ترین