• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج رئیسانی نے احسان کرنیوالےتھائی کسان کاقرضہ چکایا،اس کی بیٹی سے شادی کی

اسلام آباد (حنیف خالد)سراج رئیسانی تین دہائی قبل سیاحت کے لئے تھائی لینڈ گئے جہاں وہ ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ وہاں موجود ایک کسان نے ان کا بڑا خیال رکھا اور انہیں بنکاک میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے رابطے، سفری دستاویزات اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے لئے رقم بھی دی۔ تین ماہ بعد وہ واپس تھائی لینڈ گئے جہاں انہوں نے نہ صرف اس کسان کا قرضہ اسے واپس کیا بلکہ اس کی بیٹی سے شادی بھی کرلی۔ وہ وہیں رہائش پذیر ہوگئے اور ایک بڑا قطعہ اراضی بھی خرید لیا۔ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں (ان کی شہریت تھائی ہے)۔ ان کی بیٹی انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کررہی ہیں اور مستقبل میں تھائی ایم ایف اے میں شمولیت کی خواہاں ہیں۔ ان کا ایک بیٹا پاکستان میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہوچکا ہے جبکہ دوسرا بیٹا تھائی نیشنل فٹ بال ٹیم کا ممبر ہے۔ حال ہی میں انہوں نے صوبہ چیانگ مئی میں ایک نیا گھر تعمیر کیا ہے جس کے داخلی دروازے کو انہوں نے پاکستان کے جھنڈے سے پینٹ کیا ہے۔
تازہ ترین