• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ایم ایم اے اور پختونخوا میپ نے شہبازشریف کی حمایت کا فیصلہ کرلیا

پشاور(سید سبز علی شاہ) ایم ایم اے اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی طرف سے سوات میں پی ٹی آئی کے مقابلہ میں مسلم لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف شانگلہ میں قومی وطن پارٹی کی طرف سے مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، چارسدہ میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی طرف سے قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیرپائو بنوں میںپاکستان مسلم لیگ اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی پاکستان مسلم لیگ کے قومی اسمبلی حلقہ این اے26کے امیدوار حاجی نواب خان مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز اور پی ٹی آئی کے رہنما وتحصیل نائب ناظم ساجد لالہ کی طر ف سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 65نوشہرہ میںپی ٹی آئی کے مقابلہ میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کی حمایت صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 64نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے بانی رہنما و پی ٹی آئی کے سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید حیدر علی شاہ باچا اور پی ٹی آئی کے سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید حیدر علی شاہ باچا اور پی ٹی آئی کے بانی رہنما ساجد گمریانی کی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت میں الیکشن لڑنے کوہاٹ میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما افتخار حسین شاہ کی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت اور پی ٹی آئی کے مقابلہ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے اور پی ٹی آئی ضلع کوہاٹ کے صدر کی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت، پشاور میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں ارباب عثمان خان نوبزادہ شکیل آفریدی اور ڈاکٹر عنایت خان چمکنی کی پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت جبکہ قومی اسمبلی حلقہ این اے28پشاور میں مسلم لیگ کے امیدوار انتخاب چمکنی مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی اور صوبائی نائب صدر کامران صدیق کی طرف سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے69پشاور میں پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد شریف کی حمایت اور پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد شریف کی حمایت صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 69پشاور کے اے این پی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ارباب نوشیروان خان کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار ارباب عثمان خان کے حق میں دستبردار ہونے قومی اسمبلی حلقہ این اے25نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان اور پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی قربان علی خان کی پی ٹی آئی سے بغاوت اور سابق رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مقابلہ میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے اے این پی ضلع نوشہرہ کے سابق صدر احرار خٹک کی اے این پی کے خلاف بغاوت اور اے این پی قومی اسمبلی کے امیدواروں کے جمعہ خان کے مقابلہ میں الیکشن لڑنے جبکہ پیپلز پارٹی کے بانی رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں مظفر شاہ ایڈوکیٹ کی پیپلز پارٹی سے بغاوت اور اپنے صاحبزادے بیرسٹر میاں سرور شاہ کو صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 63نوشہرہ کی صوبائی اسمبلی کے انتخابی دنگل میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کے مقابلہ میں اتارنے سے صوبے کی سیاسی صورتحال تیزی سے بدلتی جا رہی ہے۔

تازہ ترین