• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 اہم مذہبی رہنمائوں کے بچے اور رشتے دار بھی انتخابات میں

کراچی (الیکشن سیل)ملک میں 2اہم مذہبی رہنمائوں کے بچے اور رشتے دار بھی انتخابات کیلئے میدان میںہوں گے جن میں سرفہرست مولانا فضل الرحمٰن کا بیٹا اسعد محمود این اے 37، بھائی لطف الرحمٰن پی کے 98، عبیدالرحمٰن پی کے 99 کیلئے امیدوار ہیں جبکہ ایک بھائی عطا الرحمٰن سینیٹر منتخب ہوچکےہیں اور مولانا فضل الرحمٰن کے سمدھی غلام علی جو کہ پی کے 78 میں امیدوار ہیں، جس کا الیکشن ہارون بلور کے انتقال کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے این اے 125 سے امیدوار سلمان بٹ نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست کے نیچے صوبائی سیٹپر اپنے بیٹے جبران بٹ کوپی پی 150 سے ٹکٹ دلوایا ہے اور جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر منتخب ہونےکے باوجود این اے7 لوئر دیر سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

تازہ ترین