• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایم اے کے امیدوار جی ڈی اے کے حق میںد ستبردار، خیرپور کی سیاست کا رخ بدل گیا

خیرپور( غلام عباس بھنبھرو /بیورورپورٹ)خیرپو رمیں ایم ایم اے کے امیدوار جی ڈی اے کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے ایم ایم اے کے جی ڈی اے کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے پر خیرپور کی سیاست کا رخ بدل گیا ہے ایم ایم اے کی جانب سے جی ڈی اے کی حمایت کے فیصلے پر جے یو آئی کے مرکزی رہنماء مولانا میر محمد میرک نے جنگ کو بتایا کہ وہ قیاد ت کے حکم پر جی ڈی اے کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو ئے ہیں مولانا میرک نے بتایا کہ وہ این اے 208 پر ایم ایم اے کے امیدوار تھے لیکن دستبردار ہونے کے بعد اب ان کی جماعت کے ووٹ جی ڈی اے کے امیدوار سید غوث علی شاہ کو ملیں گے اسی طرح این اے 209پر مولانا عبدالحق لاشاری امیدوار تھے وہ جی ڈی اے کے امیدوار پیر سید صدر الدین شاہ کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں جبکہ این اے 210 پر مولانا محمد رمضان پھلپوٹو ایم ایم اے کے امیدوار تھے وہ جی ڈی اے کے امیدوار پیر کاظم علی شاہ لکیاری کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 26 پر ایم ایم اے کے عبدالحلیم میمن جی ڈی اے کے امیدوار لالا عبدالغفار شیخ کی حمایت میں دستبردار ہوئے اسی طرح پی ایس 27 پر مولانا عبداللہ عباسی جی ڈی اے کے امیدوار میر شاہنواز تالپور کے حق میں دستبردار ہو گئے اسی طرح پی ایس 32 پر ایم ایم اے کے مولانا ثناء اللہ جمالی جی ڈی اے کے امیدوار پیر محمد راشد شاہ کے حق میں بیٹھ گئے مولانا میر محمد میرک نے بتایا کہ قیادت نے جو فیصلہ کیا ہے وہ فیصلہ قبول کر لیا گیا ہے ۔

تازہ ترین