• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ پر ٹھپہ لگانے سے پہلے ووٹرز کو ماضی کا جائزہ لینا چاہیے

جھڈو (نامہ نگار ) راہ حق پارٹی کے حلقہ پی ایس 50پر نامزد امیدوار مولانا نذیر حیدری کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارکنوں نے ایک موٹر سائیکل ریلی نکالی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا نذیر حیدری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ پر ٹھپہ لگانے سے پہلے ووٹرز کو ماضی کا جائزہ لینا چاہیے کہ آج تک ان کے وو ٹ سے عوام کو ان کے حقوق ملے ہیں یانہیں ۔ اگر ماضی میں منتخب نمائندے اپنے ووٹرز کے ساتھ دھوکہ کر تے رہے ہیں تو ووٹرز ایسے نام نہادسیا ستدانوں کا بوجھ اپنے سرسے اتار پھینکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار راہ حق پارٹی کو ووٹ دیں اور اپنے حقوق حاصل کر یں ۔

تازہ ترین