• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب ہو کر دوبارہ خدمت کروں گا،سید مراد علی شاہ

محراب پور ( نامہ نگار)پی ایس 34 سے پی پی پی کے امید وار سابق صوبائی وزیر سید مراد علی شاہ نے محراب پور میں کئی کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تیس سال قبل بھی اس حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی میں نے کامیاب ہوکر محراب پور سمیت ضلع کے تمام شہروں کے لوگوں کی خدمت کی تھی اور اب پھر کامیاب ہو کر دوبارہ خدمت کروں گا اور لوگوں کے مسائل حل کروں گا محراب پور کے دوستوں کا میں احسان مند ہوں کہ انھوں نے مجھے اپنا مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اس موقع پر مختلف برادریوں نے مراد علی شاہ کی پی ایس 34 پر مکمل حمایت کرنے اور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین